Saturday, April 20, 2024

حکومت کے سستے رمضان بازار شہریوں کو سستی خوردونوش فراہم کرنے میں ناکام

حکومت کے سستے رمضان بازار شہریوں کو سستی خوردونوش فراہم کرنے میں ناکام
May 18, 2018
لاہور (92 نیوز) حکومت کے صوبائی دارالحکومت میں لگائے گئے سستے رمضان بازار بھی شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا خوردونوش فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے۔ عوام کی سہولت کے لئے لگائے گئے سستے رمضان بازار بھی مہنگائی بازار ہی بن کر رہ گئے ہیں ۔ لاہور کے رمضان بازاروں میں حکومت سستی اور معیاری سبزیوں اور پھل کی فروخت کو یقینی بنانے میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئی ۔ رمضان بازاروں میں اکثر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عام بازار سے بھی زیادہ ہیں۔ رمضان بازار میں سیب 295 جبکہ عام بازار میں اسی کوالٹی کے سیب 250 روپے میں دستیاب ہے اور اسی طرح جو کیلا 140 اور ایک سو پچاس روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے وہی کیلا عام بازار میں 130 روپے میں دستیاب ہے۔ صارفین نے کہا کہ حکومت رمضان بازاروں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے جبکہ عام بازاروں اور رمضان بازاروں کی قیمتیں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ شہریو ں نےکہا کہ رمضان بازاروں میں چینی دوسرے روز بھی دستیاب نہیں ہے اسی طرح اکثر سٹال بھی رمضان بازاروں میں خالی پڑے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان بازارں میں سبز یوں اور پھلوں کی قیمتیں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عام آدمی بھی رمضان بازاروں سے استفادہ کر سکیں۔