Thursday, May 9, 2024

حکومت کے استعفے کے علاوہ کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے، جے یو آئی نے واضح کر دیا

حکومت کے استعفے کے علاوہ کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے، جے یو آئی نے واضح کر دیا
October 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی نے واضح کر دیا کہ حکومت کے استعفے کے علاوہ کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ وفاقی حکومت نے رویہ نرم کیا تو جے یو آئی کے مؤقف میں سختی آ گئی۔ جمعیت علمائے اسلام نے مذکرات سے پہلے استعفے کو ضروری قرار دے دیا۔ مسلم لیگ نون بھی مولانا فضل الرحمان کے اس مؤقف کی حامی دکھائی دے رہے ہیں۔ احسن اقبال نے نہ صرف مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی حمایت کی  بلکہ نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کر دیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  بھی مولانا فضل الرحمان کی کھل کر حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رتو ڈیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے پی سے کے فیصلے یاد کرائی اور آزادی مارچ کی حمایت کا عزم دہراتے ہوئے کہا  کہ حکومت کو گھر جانا ہو گا۔ حکومت کو گھر بھیجنے کے معاملے پر اپوزیشن کی تمام جماعتیں متفق نظر آرہی ہیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی کھل کر حمایت کر رہی ہیں تاہم دھرنے میں شرکت کیلئے رضا مند دکھائی نہیں دے رہیں۔