Friday, May 10, 2024

حکومت کے ابتدائی 15 ماہ سابق حکومت کے 5 سال سے بہتر ہیں، وزیراعلیٰ بزدار

حکومت کے ابتدائی 15 ماہ سابق حکومت کے 5 سال سے بہتر ہیں، وزیراعلیٰ بزدار
February 9, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کہتے ہیں کہ حکومت کے ابتدائی 15 ماہ ماضی کی حکومت کے 5 سال سے بہتر ہیں۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا بیان میں کہنا تھا کہ ہم ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہے ہیں، اپوزیشن سیاسی طور پر ناک آؤٹ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، نفاق ڈالنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، عمران خان غریب عوام کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں۔