Saturday, April 20, 2024

حکومت کے 50 دن کی کارکردگی سامنے آگئی ،گالم گلوچ سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی،خورشید شاہ

حکومت کے 50 دن کی کارکردگی سامنے آگئی ،گالم گلوچ سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی،خورشید شاہ
October 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کے 50 دن کی کارکردگی کل سامنے آگئی ، گالم گلوچ سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی  ، ناکام پالیسی سے ملکی قرضے 10 ہزار ارب بڑھ گئے ۔ خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے الجھن اور خوف پیدا ہوگیا  ۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کا ضمنی انتخابات نتائج پر ردعمل تحریک انصاف کے آئی ایم ایف جانے سمیت یو ٹرنز پر ان کے جیتے حلقوں میں بھی یو ٹرن آ گیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں عام طور پر ہر جماعت اپنی خالی کردہ نشستیں دوبارہ جیت لیتی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں۔ ،چودھری برادران نے بھی اپنی خالی کردہ نشستیں جیت لیں مگر تحریک انصاف بڑی تعداد میں اپنی نشستیں  ہار گئی،عوام نے تحریک انصاف کو جلد ہی شکست سے دو چار کردیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف سوات میں بھی اپنی دونوں نشستیں ہار گئی، عوام تیزی سے گرتی ہوئی ملکی معیشت سے  پریشان ہیں، حکومت کی پچاس دن کی کارکردگی زیرو نہیں، مائنس میں ہے،عمران کے ماہرین کی کارکردگی عام فہم لوگوں جیسی بھی نہیں۔