Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس،پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹس لگانے کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس،پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹس لگانے کی منظوری
November 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں  کابینہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹس لگانے کی منظوری دےدی، ملک میں امن وامان اورمعاشی صورتحال سمیت آٹھ نکات پر غورکیاگیا جبکہ تمام وزرا نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاک افغان بارڈرپر باڑلگانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا،کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کو صوبے کادرجہ دینے کا معاملہ بھی زیرغورآیا ، وزیراعظم نے فیصلہ موخر کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت  وفاقی کابینہ کےاجلاس میں حکومت کے ابتک حاصل کردہ اہداف کا جائزہ لیا گیا،آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔