Friday, April 19, 2024

حکومت کیلئے کراچی کو نظرانداز کرنا ناممکن ہے:اقبال ظفر جھگڑا

حکومت کیلئے کراچی کو نظرانداز کرنا ناممکن ہے:اقبال ظفر جھگڑا
November 23, 2016

 کراچی(92نیوز)گورنر خیبر پختونخواہ  اقبال ظفر جھگڑا کہتے ہیں حکومت کے لیے کراچی کو نظر انداز کرنا ناممکن ہے  ۔ نواز شریف کرا چی کیلئے جلد پیکچ کا اعلان کرینگے ۔

تفصیلات کےمطابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے ایم سی بلڈنگ پہنچے تو مئیر کراچی وسیم اختر نے ان کا استقبال کیا  سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی موقع مناسب دیکھ کر گورنر کے پی کے سے وفاقی حکومت کو کراچی کی مالی معاونت کرنے کی درخواست کردی۔

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بھی نوید سنائی دی  وزیر اعظم جلد شہر کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے  کراچی کونظر انداز کرنا ناممکن ہے ۔

گورنر کے پی کے نے میٹ دی پریس سے بھی خطاب کیا کہا ملک میں دہشت گردی کی خاتمہ ، بجلی کی فراہمی جیسے منصوبوں پر کامیابی سے کام جاری ہے ۔