Friday, April 19, 2024

حکومت کیلئے پیپرا رولز کے منافی کرتارپور راہداری منصوبے کی تعمیر چیلنج بن گئی

حکومت کیلئے پیپرا رولز کے منافی کرتارپور راہداری منصوبے کی تعمیر چیلنج بن گئی
May 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت کیلئے پیپرا رولز کے منافی کرتارپور راہداری منصوبے کی تعمیر بڑا چیلنج بن گئی۔

وفاقی کابینہ نے وزیر قانون کی مخالفت کے باعث کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استشنیٰ دینے سے انکار کر دیا۔

وزیراعظم عمران کی ہدایت پر کرتارپور راہداری منصوبہ پیپرا رولز کے مطابق ٹینڈر جاری کئے بغیر تعمیر کیا گیا۔ منصوبے پر 10 ارب روپے سے زائد لاگت آئی۔ منصوبہ تعمیر ہونے کے باعث پیپرا پہلے ہی وزارت مذہبی امور کی سفارش مسترد کر چکا ہے۔ پیپرا کو بائی پاس کرنے کے نتیجے میں کابینہ ارکان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پیپرا رولز کا تنازع کھڑا ہونے کے باعث فنانس ڈویژن نے تاحال فنڈز روک رکھے ہیں۔ حکومت کو قانونی مشکلات اور نیب کاروائی سے بچانے کیلئے پیپرا بورڈ ممبران کو قائل کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے دوبارہ معاملہ پیپرا بورڈ کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔