Saturday, April 20, 2024

حکومت کی کوشش ہے ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھائی جائے،حماد اظہر

حکومت کی کوشش ہے ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھائی جائے،حماد اظہر
November 14, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ حکومت کی کوشش ہے ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھائی جائے حکومت نے کورونا کے دوران تین ماہ کے بل ادا کئے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  حلال سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے پر غور کررہے ہیں، تمام ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ فعال کررہے ہیں، مہنگائی کم ہورہی ہے مزید کم ہوگی۔