Saturday, April 27, 2024

حکومت کی کورونا مریضوں کیلئے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی اجازت

حکومت کی کورونا مریضوں کیلئے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی اجازت
May 27, 2020
کراچی (92 نیوز) حکومت پاکستان نے کورونا مریضوں کیلئے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کہتے ہیں ٹیسٹ کی اجازت سے فرنٹ لائن سولجرز کو بہت فائدہ ہوگا۔ کورونا کے مریضوں کیلئے اچھی خبر ہے۔ ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی اجازت مل گئی۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا حکومت نے اجازت این آئی ایچ اسلام آباد کو دی ہے، ٹیسٹ کی اجازت ملنے سے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا، جن میں ٹیاینٹی باڈیز ہوں گی وہ بیماری سے بچ سکیں گے۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مریضوں کو زبردستی اسپتال منتقل کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کسی بھی شخص میں کورونا علامات ہیں تو محکمہ صحت کی ہیلپ لائن سے رجوع کرے، اور ٹیم گھر آکر مفت ٹیسٹ کرے گی۔