Wednesday, April 24, 2024

حکومت کی کشمیر کے معاملہ پر بے حسی شرمناک ہے : پرویز الہیٰ

حکومت کی کشمیر کے معاملہ پر بے حسی شرمناک ہے : پرویز الہیٰ
August 28, 2016
سرگودھا(92نیوز)چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت کی کشمیر کے معاملہ  پر بے حسی شرمناک ہے، زلزلہ سے پہلے جیسے خاموشی ہوتی اسی طرح موجودہ حکمرانوں کے لیے زلزلہ آنیوالا ہے وفاقی حکومت میں مائنس ون فارمولا ہو گا یا کوئی دوسرا جلد پتہ چل جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق چوہدری پرویز الہی نےسرگودھا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر حملے افسوس ناک ہیں 92نیوز پر کراچی میں حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف ان کے شروع کیے ہوئے پروجیکٹ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا وفاقی حکومت کا فیصلہ ہونا چاہیے، پاکستان اور اسکے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے اب آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہانواز شریف نے تو مودی کے ساتھ "پگ ونڈائی"ہوئی ہے۔ پاکستان میں بھارتی ایجنٹ پکڑا جائے یا ہماری سرحدوں پر حملہ ہو نواز شریف خاموش رہتا ہے۔