Friday, April 26, 2024

حکومت کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بحال کرنے کی یقین دہانی

حکومت کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بحال کرنے کی یقین دہانی
March 11, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بحال کرنے کی یقین دہانی کرا دی ، سیکرٹری صحت نے عدالت کو پی ایم ڈی سی عدالتی فیصلے کے مطابق بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی بحالی سے متعلق کیس میں  سیکرٹری صحت اسلام آباد ہائیکورت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے  اور عدالت کو بتایا کہ  عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لئے وزارت قانون کو لکھا ہے ، سیکرٹری قانون کراچی  کرونا وائرس سے متعلق  اجلاس کے باعث مصروف تھے ، عدالتی فیصلے پر ایک ہفتے میں  عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کی ذمہ داری آپ پر عائد ہو گی ، آپ جاکر انہیں بتائیں کہ قانون کیا ہوتا ہے،عدالتی فیصلے کے مطابق کونسل ادارے کو چلائے گی، آپ کو ایک ہفتہ نہیں ، دو ہفتے دیتے ہیں ، عمل کر کے عدالت کو آگاہ کریں ۔