Friday, March 29, 2024

حکومت کی پالیسیوں کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے ،و زیر اعظم

حکومت کی پالیسیوں کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے ،و زیر اعظم
March 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے ،لوگوں کو روز گار فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،کم لاگت مکانات کی تعمیر کا پروگرام غربت کے خاتمے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ اسلام آباد میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے مالیاتی پالیسی کے اجرا کی تقریب  ستے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  کاکہناتھا کہ  اسلامی ریاست کے تصور کی طرف واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے غربت کم ہو ، حکومت  کا مائنڈ سیٹ سابق حکومتوں سے مختلف ہے، نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کےلیے اقدامات کررہے ہیں،ہماری پالیسیوں کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے۔ کم لاگت گھروں کی تعمیر پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھا،،کہ لوگوں کی بڑی تعداد کے پاس اپنا مکان نہیں، تنخواہ دار طبقہ کبھی بھی اپنا گھر نہیں بنا سکتا، اسٹیٹ بینک کا گھر کی تعمیر کے لیے قرض مہیا کرنابہترین فیصلہ ہے، کسانوں کو بھی فصلوں اور کاروبار کے لیے قرضہ دیں گے۔ کچی آبادیوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی نے بھی کچی آبادیوں سے متعلق نہیں سوچا، کچی آبادیوں کےلیے جامع پروگرام لا رہے ہیں،،ان کو مالکانہ حقوق دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے غربت کم ہو نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا بڑا چیلنج ہے ،پانچ سال میں پچاس لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔