Monday, September 16, 2024

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پچاس لاکھ افراد بے روزگار ہوئے: نعیم الحق

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پچاس لاکھ افراد بے روزگار ہوئے: نعیم الحق
February 4, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہناہے کہ  حکومت کی ناقص معاشی  پالیسوں کے باعث   پچاس لاکھ  افراد  بے روزگار ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  پی   ٹی   آئی رہنما نعیم الحق نے  کہا کہ  حکومت  عوام کے چولہے  ٹھنڈے  کرنے پر  تلی ہو ئی  ہے نواز شریف کے تیسرے دور حکومت میں پچاس لاکھ پاکستانی روزگار سے محروم  ہو  گئے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ  اسلام آباد میں  تحریک انصاف  کے دھرنے سے قوم دھاندلی کے مسلم لیگی طریقوں سے آگاہ ہو گئی ہے نون  لیگ  بغیر دھاندلی   الیکشن نہیں  جیت سکتی۔