Wednesday, May 8, 2024

حکومت کی مذاکراتی ٹیم کا ق لیگ سے رابطہ ،  آج دوپہر کی ملاقات طے

حکومت کی مذاکراتی ٹیم کا ق لیگ سے رابطہ ،  آج دوپہر کی ملاقات طے
February 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت  کی مذاکراتی ٹیم نے  ق لیگ سے رابطہ کرلیا، دونوں اتحادیوں میں کل دوپہر ملاقات ہوگی ، حکومتی ٹیم میں گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب  ، شفقت محمود  ، پرویزخٹک اور اسد عمر شامل ہوں گے ۔  ق لیگ کی جانب سے چودھری پرویزالہٰی ،طارق بشیر چیمہ اور مونس الہٰی  مذاکرات کریں گے ۔ تحریک انصاف کی حکومت  اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کے مشن پر گامزن ، مسلم لیگ ق کے مطالبے پر وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسد عمر کو بھی حکومتی مذاکراتی ٹیم میں شامل کر لیا گیا  ۔ اس سےقبل حکومتی مذاکرات کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود شامل تھے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج دوپہر چودھری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر ق لیگ کے رہنماوں سے ملاقات کریگی ۔ مذاکرات کیلئےجانیوالی حکومتی ٹیم میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب،شفقت محمود،پرویز خٹک اور اسد عمر شامل ہونگے  جبکہ ق لیگ کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الہیٰ  شامل ہونگے ۔ چودھری پرویز الہیٰ  کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات میں اتحاد کے امور پر بات چیت کی جائےگی۔ اس سے قبل جہانگیر ترین کو مذاکراتی ٹیم سے نکالے جانے پر  مذاکراتی عمل کو بریک لگ گئی تھی اور مسلم لیگ ق کی جانب سےسخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔