Sunday, May 12, 2024

حکومت کی جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پیشکش

حکومت کی جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پیشکش
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے جے یو آئی ف کو مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی آفر کردی۔

وزیرِدفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیرمین سینٹ آفر کردی۔ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ  ہمارے ڈپٹی چیرمین سینٹ بن جائے۔

غفور حیدری نے حکومتی آفر کی تردید اور پرویز خٹک کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے، اس کی پیشکش کی کوئی حیثیت نہیں۔