Thursday, April 25, 2024

حکومت کی طرف سے آزادی مارچ کی اجازت کے باوجود پولیس کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ میں مصروف

حکومت کی طرف سے آزادی مارچ کی اجازت کے باوجود پولیس کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ میں مصروف
October 23, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کی طرف سے آزادی مارچ کی اجازت کے باوجود پولیس کنٹینرز اور ٹریلرز کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے۔ بہاولپور میں قومی شاہراہ پر درجنوں کنٹینر پکڑ لیے۔ آزادی مارچ والوں کی کسی بھی گڑبڑ سے نمٹنے کیلئے انتطامیہ پوری تیاری کررہی ہے۔ سوات، کوہاٹ، صادق آباد، اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی پولیس تیار ہے۔ تین ہزار اہلکاروں کی اضافی نفری بھی بلوا لی گئی۔ کل سات ہزار کی نفری تعینات ہوں گی۔ پولیس لائن راولپنڈی میں واٹر کینن کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اینٹی رائٹس فورس نے بھی خوب جزبہ دکھایا۔ افسران و اہلکاروں کے خون گرمانے والے نعرے سنائی دیئے۔