Friday, May 10, 2024

حکومت کی سر پرستی میں مافیاز پل رہے ہیں، خواجہ آصف

حکومت کی سر پرستی میں مافیاز پل رہے ہیں، خواجہ آصف
July 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنماء خواجہ آصف کہتے ہیں حکومت کی سر پرستی میں مافیاز پل رہے ہیں، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ احسن اقبال بولے گندم کٹائی ہوچکی مگر آٹا مہنگا، ہائیرایجوکیشن سمیت کئی ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ حکومت کی نااہلی اور کرپشن بے نقاب کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ خواجہ آصف نے حالیہ لوڈ شیڈنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف وافر مقدار بجلی چھوڑ کر گئے آج قلت ہے، کنٹینر والے سی پیک کے خلاف تھے اب اس منصوبے کو ملکی مستقبل سے جوڑ رہے ہیں، 2 سال میں عوام کو جہنم میں دھکیل دیا گیا ہم انہیں نکالیں گے۔ احسن اقبال نے آٹا بحران پرحکومت پرتنقید کی اورکہاکہ گندم فصل کی کٹائی کے باوجود آٹا مہنگا ہے انتظامی مشینری کوکھلونا بنایا لیا ، دو تین ماہ میں پانچ سیکریٹریز تبدیل کیے ہائرایجوکیشن کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا ملکی مستقبل تباہ ہورہا  ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بی آرٹی پشاورسمیت دیگر منصوبوں پر بھی تنقید کی، کہا ن لیگ دور کے منصوبوں پر موجودہ حکومت اپنی تختیاں لگا رہی ہے۔