Friday, May 3, 2024

حکومت کی ترجیح قدرتی آفات سے لوگوں کو بچانا نہیں بلکہ میٹرو بس ہے : شاہ محمود قریشی

حکومت کی ترجیح قدرتی آفات سے لوگوں کو بچانا نہیں بلکہ میٹرو بس ہے : شاہ محمود قریشی
August 3, 2015
ملتان (92نیوز) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان، جہانگیر ترین اور میں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا ہے۔ لوگوں کو جنوبی پنجاب سے متاثرہ لوگوں کو مدد کی فوری ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی مدد میں بری طرح ناکام ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کسان اور غریب لوگوں کو مالی اعانت تک نہیں کی گئی۔ لوگوں کی فصلیں، مال مویشی سب کچھ سیلاب میں بہہ گیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیح قدرتی آفات سے لوگوں کو بچانا نہیں بلکہ میٹرو بس ہے۔ نیشنل ڈایزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی بھی سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کرسکی ہے۔