Tuesday, May 21, 2024

حکومت کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1.39 روپے اضافے کی درخواست پر نیپرا سماعت مکمل

حکومت کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1.39 روپے اضافے کی درخواست پر نیپرا سماعت مکمل
November 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے فیصلہ جانچ پڑتال کے بعد جاری ہوگا۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ہمیں صارفین کا تحفظ کرنا ہے اور میرے تحفظات ہیں، غریب آدمی پر بوجھ پڑے گا وقت ہے اس پر ایک بار نظرثانی کر لیں۔