Thursday, April 18, 2024

حکومت کی امن پالیسی سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آرہی ہے ، فواد چودھری

حکومت کی امن پالیسی سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آرہی ہے ، فواد چودھری
March 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا حکومت کی امن پالیسی سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آرہی ہے۔ بھارت کی عقل کافی حد تک ٹھکانے آچکی ہے۔ مودی نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں اپنا مذاق بنایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں حکومت کی امن پالیسی کے باعث کشیدگی میں کمی آرہی ہے۔ دوست ملکوں نے بھرپور ساتھ دیا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں بھارتی میڈیا کا پوری دنیا میں مذاق اڑا ہے۔ بھارتی میڈیا نے جنگی جنون پیدا کرنیکی کوشش کی۔ انہوں نے کہا گزرتے وقت کیساتھ ہم جنگ سے دور ہورہے ہیں۔ بھارت کے اندر سے مودی کے جنگی جنون کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔