Tuesday, May 21, 2024

حکومت کی آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تین مراحل پر مشتمل پالیسی تیار

حکومت کی آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تین مراحل پر مشتمل پالیسی تیار
October 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تین مراحل پر مشتمل پالیسی تیار کر لی ۔ پہلے مرحلے میں  چار سے پانچ مذاکرات ہونگے ۔ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی  تین مراحل پر مشتمل پالیسی کا پہلا مذاکراتی  مرحلہ ناکام ہونے   پر ڈویژن کی سطح پر محدود گرفتاریاں ہوں گی ۔ تیسرے مرحلے میں طاقت کا بھرپور استعمال شامل ہے ، بین الصوبائی راستوں پر طاقت سے جلوسوں کو روکا جائے گا ۔ ادھرحکومتی مذاکراتی ٹیم آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا کہ ملنے کیلئے حکومت رابطہ کر رہی ہے ، ہم نہیں ، دھرنا ہوگا اور وزیر اعظم کا استعفیٰ لیکر جائیں گے ۔ اکرم درانی نے کہا کہ حکومت پہلے اعلان کرے کہ مارچ کی راہ میں رکاٹ نہیں ہو گی تو ہی مذاکرات ہونگے ۔