Thursday, April 25, 2024

حکومت کورونا کیسز میں بچائو کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ، سراج الحق

حکومت کورونا کیسز میں بچائو کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ، سراج الحق
April 5, 2020
 لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت بچائو کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور عملہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈاکٹرز کے مشورے سے ایک نیا کوڈ آف کنڈیکٹ بنانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز اور عملے کو معیاری پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹس (پی پی ای) دیئے جائیں ۔ حکومت ٹائیگرز کیلئے خطیر رقم خرچ کرکے چار لاکھ شرٹس بنوا رہی ہے۔ یہی رقم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت کیلئے خرچ کی جا سکتی تھی ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ حکومت روزانہ امدادی پیکیج کے اعلانات کرتی ہے مگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا۔ حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے اور چینی سمیت اشیائے خورد ونوش کی دستیابی کو یقینی بنائے۔