Saturday, April 27, 2024

حکومت کورونا وائرس کی بجائے اپوزیشن کے پیچھے لگی ہے ، شاہد خاقان عباسی

حکومت کورونا وائرس کی بجائے اپوزیشن کے پیچھے لگی ہے ، شاہد خاقان عباسی
April 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات پر سوال اٹھا دیا ، کہا کہ آخر یہ فیصلے کہاں ہو رہے ہیں ، ارباب اختیار سے حکومتی فیصلہ سازی کا نوتس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا،  الزام عائد کیا کہ حکومت کورونا  سے نمٹنے کی بجائے اپوزیشن  کے پیچھے لگی ہے۔

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر الزامات کی برسات کر دی ، کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ناکامیاں گنوا دیں ، سوال اٹھایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ چار اموات ہورہی تھی۔

انہوں نے کہا سمجھ نہیں آتی یہاں فیصلے کون کررہا ہے۔ پوری دنیا میں انفیکشن میں کمی کی صورت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ، دنیا سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب پر کڑی تنقید۔ کہا سرطان کے باوجود شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا کہ حکومتی مشینیری کا استعمال کرکے اپوزیشن پر جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا نیب کو اٹا چینی اسکینڈل اور اسٹیٹ بینک کے کام نظر نہیں آتے۔