Tuesday, April 23, 2024

حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر نہ لا سکی ، احسن اقبال

حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر نہ لا سکی ، احسن اقبال
May 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے  سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر نہیں لاسکی، وفاق نےلاک  ڈاؤن ختم کر نے کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت  بڑے شہروں سے لاک ڈاؤن ختم نہ کرنے کا کہہ رہی ہے  ، پاکستان  اناڑیوں  کے ہاتھ میں ہے، ان کی نااہلی کی سزا غریب اور مزدور طبقے کو مل رہی ہے  ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار حکومت سے کہا عوام بہت مشکل میں ہے، کورونا سے پہلے ہی معیشت تباہ ہوچکی تھی، اب کورونا نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمت 50روپے فی لٹر پر لے کر آئے،عالمی دنیا میں پٹرول کی قیمتیں انتہائی کم ہوچکی ہیں، حکومت با آسانی قیمتیں کم کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے عوام کو سہولت دے،حکومت بجلی کے بلوں میں ایک تہائی چھوٹ دے،اگر گرمیوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو عوام کی کمر ٹوٹ جائے گی۔