Friday, May 17, 2024

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے عوام ساتھ دیں ، بلاول بھٹو

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے عوام ساتھ دیں ، بلاول بھٹو
October 12, 2019
لاڑکانہ (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے عوام ساتھ دیں ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت نے نوکریوں کا وعدہ کر کے نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا ،  حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے ، سلیکٹڈ حکومت کو عوام کے دکھ اور درد کا خیال نہیں ہوتا، انروچمنٹ کے نام پر غریبوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو روزگاری دیا،  زمینداروں سے زمینیں لیکر غریبوں میں تقسیم کیں ،پیپلزپارٹی کی حکومت نے پینشنز میں  100 فیصد اضافہ کیا ،ہم غریبوں کا خیال رکھتے ہیں ۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت اورانکےسہولت کار اتحادی کراچی پر قبضہ کرناچاہتےہیں ، کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان نے کہاتھا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا،ایک سال میں ایک کروڑ لوگوں کو بیروزگار کردیا،جب بھی سلیکٹڈ کی حکومت آتی ہے عوام بدحال ہوتے ہیں۔