Saturday, May 11, 2024

حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر ہو چکا، متفقہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق ہوا ہے، احسن اقبال

حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر ہو چکا، متفقہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق ہوا ہے، احسن اقبال
October 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ متفقہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا حکومت نےعالمی سطح پر ملک کو تنہا کر دیا ہے۔ یہ ملک کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں۔ حکومت کیخلاف متفقہ لائحہ عمل بنانےپراتفاق ہواہے اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گی ۔ حکومت کو گھر بھجوانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اتحاد سے عوام کو اس حکومت سے نجات دلائیں گے۔ بلاول بھٹوزرداری مولانافضل الرحمان سےملاقات کریں گے۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ملک کو بند گلی سے نکالنے کا حل آزاد اور منصفانہ الیکشن ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں ملکر جمہوریت کا تسلسل آگے بڑھائیں گی ۔ ن لیگ کا مطالبہ ہے کہ آزاد الیکشن کرایا جائے۔ ملک آئین کی بالادستی سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے سینیٹر شیری رحمان بولیں مہنگائی کا سونامی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کم کر دی گئیں ہیں۔ اوگرا نے تیل کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی تھی ۔ حکومت نے تیل کی قیمتیں کم نہیں کیں۔ روزانہ منی بجٹ آتا ہے۔ حکومت ہر چیز کا بوجھ عوام پر ڈالنے کیلئے بضد ہے۔