Saturday, April 27, 2024

حکومت کو کسی تحریک کی ضرورت نہیں ، یہ خو د گر جائیگی ، مریم نواز

حکومت کو کسی تحریک کی ضرورت نہیں ، یہ خو د گر جائیگی ، مریم نواز
May 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز فرنٹ فٹ پر  آگئیں ،  وزیراعظم اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بولیں کہ حکومت کو کسی تحریک کی ضرورت نہیں ، یہ خود ہی گر جائے گی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس  میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی بیٹھک ہوئی جس میں مریم نواز ، حمزہ شہباز  ، شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، راجہ ظفر الحق سمیت اعلیٰ قیادت نےشرکت کی ۔ اجلاس میں حکومت مخالف احتجاج اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ  عمران خان کے پاس اب جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ، ملک جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہی چلے گا ۔ طلال چودھری ، برجیس طاہر ، پرویز رشید ، مہتاب عباسی ،رانا تنویر ، رانا ثنا اللہ  اور مریم اورنگزیب بھی اجلاس میں شریک تھے ۔