Friday, March 29, 2024

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نواز شریف نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نواز شریف نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی
September 23, 2018
لاہور (92 نیوز) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مسلم لیگ ن متحرک ہو گئے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے مدد مانگ لی ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں ن لیگی وفد نے نیر بخاری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نیر بخاری کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا گیا۔ لیگی وفد کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سے ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی بھی درخواست کی گئی ۔