Thursday, April 25, 2024

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں میں تیزی

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں میں تیزی
December 24, 2017

لاہور (92 نیوز) سیاسی محاذ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آ گئی۔
سیاسی کزن چھبیس دسمبر کو ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کریں گے۔
سیاسی حکمت عملی پر اپوزیشن رہنماؤں کے رابطوں کاسلسلہ تیز ہو گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور ڈاکٹر طاہر القادری میں ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں چھبیس دسمبرکو ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے تصدیق کی کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات کا شیڈول طے پا گیا ہے۔
دوسری طرف ڈاکٹر طاہر القادری سے تحریک انصاف کا وفد پہلے ہی گزشتہ ہفتے ملاقات کر چکا ہے۔ آصف علی زرداری سمیت اپوزیشن کے دیگر اہم رہنما بھی طاہر القادری سے ملاقات کر چکے ہیں۔
اپوزیشن رہنماؤں نے طاہر القادری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپنی بھرپورحمایت کا یقین دلایا۔
ادھر ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے تیس دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بھی لاہور میں بلائی گئی ہے۔
عوامی تحریک نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کے لئے اکتیس دسمبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔