Friday, May 10, 2024

حکومت کو مزید قوم پر مسلط ہونے کا حق نہیں رہا ، مولانا فضل الرحمن

حکومت کو مزید قوم پر مسلط ہونے کا حق نہیں رہا ، مولانا فضل الرحمن
January 13, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) مولانا فضل الرحمن نے کہا حکومت کو مزید قوم پر مسلط ہونے کا حق نہیں رہا۔

پی ڈی ایم نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مزید قوم پر مسلط ہونے کا حق نہیں رہا۔ کوئی نظریہ نہ رکھنے والی حکومت کے دور میں ملک معاشی لحاظ سے پیچھے ہے۔

 انہوں نے کہا پی ڈی ایم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پاکستان کے عوام کو یہ حق ضرور دلوا کر رہینگے۔ جلد اسلام آباد کی طرف جانے کا  اعلان کرینگے۔