Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، قانونی ماہرین نے اپنی رائے دے دی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، قانونی ماہرین نے اپنی رائے دے دی
November 28, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر قانونی ماہرین نے اپنی رائے دے دی۔

ماہر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا کہتے ہیں ترمیم کیلئے اکثریت درکار ہو گی، وزیراعظم کو آرمی چیف لگانے کا اختیار ہے مگر ایسا بھی نہیں کہ وہ کسی کو بھی لگا دیں۔

ماہرین قانون عارف چودھری نے کہا وزیراعظم کے پاس یہ اختیار ضرور ہے کہ کسی کو بھی آرمی چیف تعینات کرسکیں تاہم وہ توسیع کیلئے کلی طور پر بااختیار نہیں۔ اس معاملے کو کسی کی بھی صوابدید پر چھوڑنا مناسب نہیں۔

ماہر قانون آفتاب باجوہ پرامید نظر آئے کہ حکومت یہ معاملہ آسانی سے حل کرلے گی، مسئلہ حل کرنے کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں، پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے بھی حکومت یہ معاملہ نمٹا سکتی ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے اپوزیشن کا رویہ مثبت رہا، اس لئے معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ ماہرین نے عمران خان کو پیپلزپارٹی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا بھی مشورہ دیا۔