Monday, May 6, 2024

حکومت کو سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا اختیار کس نے دیا ، مولانا فضل الرحمان

حکومت کو سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا اختیار کس نے دیا ، مولانا فضل الرحمان
December 16, 2020

بہاولپور (92 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت کو آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا اختیار کس نے دیا۔

 مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سپریم کورٹ آئین کی تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتی۔ لگتا ہے کہ پوری کابینہ جاہل ہے۔ حکومت پریشان نہیں تو سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کیوں کرانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن حکومت کے حواس پر سوار ہوچکی۔ ہم سب ایک پیج پر ہیں، استعفوں کا فیصلہ ہوچکا۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا نا اہل حکمران ملک کا تحفظ نہیں کر سکتے۔ عوام میں بھر پور جزبہ ہے وہ اس حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔ مہنگائی نے ملک کا برا حال کر دیا ہے۔ اگر یہ میرے خلاف عدالت میں جا رہے رہے ہیں تو یہ میرے نہیں اپنے خلاف جا رہے ہیں۔