Friday, May 3, 2024

حکومت کو سچ سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیئے، پاکستانی فلم مالک پر پابندی کیخلاف شوبز شخصیات سراپا احتجاج

حکومت کو سچ سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیئے، پاکستانی فلم مالک پر پابندی کیخلاف شوبز شخصیات سراپا احتجاج
May 3, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی فلم مالک پر پابندی کیخلاف شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ حکومت کو سچ سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیئے۔ پاکستان کے کرپٹ سیاسی سسٹم کی نشاندہی کرنے والی فلم مالک پر پابندی کیخلاف شوبز شخصیات بھی سراپا احتجاج ہیں۔ کہتے ہیں پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف  بننے والی بھارتی فلمیں بغیر کسی روک ٹوک کے سینما کی زینت بنا دی جاتی ہیں۔ فلم نقادوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں میں پاکستان کے نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پاکستانی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے مگریہ فلمیں دھڑلے سے پاکستانی سینمائوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ فلم ایکٹریس ثناء کہتی ہیں کہ فلم  مالک میں دکھائی جانے والی سچائی سے حکومت کا اپنی اصلاح کرنے کے بجائے اس پر پابندی لگانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی روش بدلے اور فلم مالک پر سے بلاجواز پابندی کو ختم کرے۔ وہ فلم مالک پر پابندی کیخلاف اصولی جنگ میں فلم کے ڈائیریکٹر اور ایکٹر عاشر عظیم کیساتھ ہیں۔