Friday, March 29, 2024

حکومت کو سعودی عرب کی مشکل کی گھڑی میں دوستی نبھانی چاہیے:غفورحیدری

حکومت کو سعودی عرب کی مشکل کی گھڑی میں دوستی نبھانی چاہیے:غفورحیدری
April 4, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مشکل گھڑی میں پاکستان کو دوستی نبھانی چاہیے۔ حرمین شریفین پر حملے کی دھمکی کسی صورت برداشت نہیں پوری اسلامی دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ سعودی عرب کا دفاع کرے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ علامہ عبد الغفور حیدری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب ہو یا قحط، بھارت سے جنگ ہو یا پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی کا معاملہ، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دوہرے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ علامہ عبدالغفورحیدری  کا کہنا ہے کہ یمن کے باغیوں کا حرمین شریفین پر حملے کی دھمکی دینا پوری مسلم امہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روضہ رسول کی حرمت کے لیے پوری اسلامی دنیا ایک ساتھ کھڑی ہے۔ علامہ عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے بروقت اقدام کے طور پر ترکی کا دورہ کیا جو کہ خوش آئند بات ہےبلکہ  حکومت کو چاہئے کہ موجودہ حالات میں وہ اسلامی ممالک سے رابطے جاری رکھے۔