Friday, April 26, 2024

حکومت کو بلوچستان میں پانی کی سنگین صورتحال کا ادراک ہے، عمران خان

حکومت کو بلوچستان میں پانی کی سنگین صورتحال کا ادراک ہے، عمران خان
December 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا حکومت کو بلوچستان میں پانی کی سنگین صورتحال کا ادراک ہے۔ مسئلے کے حل کے لیئے  شارٹ ٹرم، میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے کیڈٹس کی  وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس  نے وزیرِ اعظم عمران خان  سے بلوچستان کی مجموعی صورتحال ، صوبہ  کےمسائل، تعلیم اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے تاہم ماضی کی حکومتوں کی بد انتظامی کی وجہ سے صوبہ پس مانندگی کا شکار رہا ۔ عمران خان نے کہا بلوچستان کے نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز ویلیج لیول پر مہیا کیے جائیں گے ۔ عوام کی ضروریات کے مطابق ان ترقیاتی فنڈز کا صحیح استعمال  بھی یقینی بنایا جائے گا۔ پانی کی  کمی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ حکومت کو بلوچستان میں پانی کی سنگین صورتحال کا ادراک ہے۔ پانی کی فراہمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے جامع پلاننگ ، پانی کے صحیح استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لانے کی ضرورت ہے  جس کے لیئے  حکومت شارٹ ٹرم، میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کر رہی ہے۔