Wednesday, April 24, 2024

حکومت کو اپوزیشن کے ممکنہ خطرے پر خفیہ ادارے نے رپورٹ جاری کردی

حکومت کو اپوزیشن کے ممکنہ خطرے پر خفیہ ادارے نے رپورٹ جاری کردی
June 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت کو اپوزیشن کے ممکنہ خطرے پر خفیہ ادارے نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کو عید کے بعد اپوزیشن کی جانب سے تحریک کا خطرہ نہیں ہوگا، ن لیگی قیادت اور کارکن حکومت مخالف تحریک کیلئے زیادہ متحرک دکھائی نہیں دیتے، لیکن جے یو آئی(ف) حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے ۔ رپورٹ میں ن لیگی قیادت اور کارکنان کی جانب سے حکومت مخالف تحریک پر زیادہ گرم جوشی نہ دکھانے کا بتایا گیا ہے ،  وہیں حکومتی اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل کی اپوزیش کی پریس کانفرنس میں شرکت کو بھی معنی خیز گردانا گیا ہے ۔ دوسری جانب اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق مطالبات منظور نہ پر حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت  متحدہ  قومی مومنٹ  (پاکستان ) حکومت مخالف لائن لے سکتی ہے ۔ عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، جمعیت علماء اسلام (ف) پختونخواہ ملی عوامی  پارٹی اور نیشنل پارٹی شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق سابق حکمران جماعت کے اندر نواز شریف اور شہباز شریف گروپ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے ایک ہونے کا تاثر دینے کے باوجود کارکنوں کو قائل نہیں کرسکے جسکی بڑی مثال 28 مئی کو پارٹی آفس میں کمزور پاور شو تھا ۔