Saturday, May 11, 2024

حکومت کو آخری دھکا دیا جائے یا مزید کچھ وقت؟ فضل الرحمن اور نواز شریف کا غور

حکومت کو آخری دھکا دیا جائے یا مزید کچھ وقت؟ فضل الرحمن اور نواز شریف کا غور
November 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں غور کیا حکومت کو آخری دھکا دیا جائے یا مزید کچھ وقت؟۔

حکومت مخالف محاذ گرم کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن متحرک ہوگئے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیر اعظم کو بھی فون کیا۔

مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے رابطے میں حکومت کو آخری دھکا دینے یا مزید کچھ وقت دینے پرغور کیا گیا۔ اس موقع پر پی ڈی ایم سربراہ نے نواز شریف کو سیاسی پیشرفت سے آگاہ کیا۔