Friday, April 26, 2024

حکومت کو آج سرکاری چھٹی کا اعلان کرنا چاہیے تھا : اسد عمر

حکومت کو آج سرکاری چھٹی کا اعلان کرنا چاہیے تھا : اسد عمر
November 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کو آج سرکاری تعطیل کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔ چھٹی تو نہیں ہوئی تاہم اب بھی وقت ہے الیکشن کمیشن پولنگ کا وقت بڑھا دے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر آج وفاقی دارالحکومت میں سرکاری تعطیل کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔ اگر چھٹی نہیں کرنی تھی تو اتوار کے روز بھی الیکشن کرائے جاسکتے تھے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب بھی الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں پولنگ کا وقت بڑھادیں تاکہ سرکاری ملازمین اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو آبزرور کارڈ جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی آبزرور کارڈز جاری کرنا چاہیے تھے۔