Saturday, April 20, 2024

حکومت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کردار ادا کریگی، وزیراعظم

حکومت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کردار ادا کریگی، وزیراعظم
August 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کردار ادا کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، مراد سعید اور سینئر افسران نے شرکت کی، گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ خصوصاً کراچی کےعوام کی ضروریات اورمسائل کا مکمل ادراک ہے۔ کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔ وزیر اعظم نے کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے، شہر کو درپیش ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جائیں گے۔