Saturday, May 4, 2024

حکومت کراچی آپریشن کی آئینی اور قانونی پیچیدگیوں کو فوری دور کرے : آل کراچی انڈسٹریل فورم

حکومت کراچی آپریشن کی آئینی اور قانونی پیچیدگیوں کو فوری دور کرے : آل کراچی انڈسٹریل فورم
December 14, 2015
کراچی(92نیوز)آل کراچی انڈسٹریل فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی آپریشن کی آئینی اور قانونی پیچیدگیوں کو فور ی طور پر دور کیا جائے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لیے شہر کے صنعتکار اکٹھے ہوگئے  ۔ کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں بن قاسم ایسوسی ایشن اف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن ان چیف میاں محمد احمد نے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن اور ملک کی ترقی کے لیے رینجرز کے اختیارات میں فوری توسیع کی جائے۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر جاوید بلوانی نے بھی شہر میں لااینڈ ارڈر کی بہتری کے لیے آپریشن کے تسلسل کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ آل کراچی انڈسٹریل فورم نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے پریس کلب  کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔