Thursday, April 25, 2024

حکومت کاچینی انجینئرزکی سکیورٹی کےلئےخصوصی فورس بنانےکافیصلہ

حکومت کاچینی انجینئرزکی سکیورٹی کےلئےخصوصی فورس بنانےکافیصلہ
April 15, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری پر کام کرنے والے چینی انجینئرز  کی سکیورٹی کے لئے خصوصی فورس کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔ چینی انجینئرز کی حفاظت کے لئے بنائی گئی فورس کو سپیشل پروٹیکشن فورس کا نام دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی طرز پر بنائی گئی فورس دو ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہو گی جس کے لئے رینجرز اور ایف سی  کے اہلکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سپیشل پروٹیکشن فورس چوبیس گھنٹے سکیورٹی فراہم کرے گی ۔ چینی صدرکو پاکستان آمد پر سکیورٹی ادارے   فورس کے بارے  بریفنگ بھی دیں گے۔