Friday, March 29, 2024

حکومت کا یوم آزادی بھرپورطریقے سے منانےکا فیصلہ

حکومت کا یوم آزادی بھرپورطریقے سے منانےکا فیصلہ
August 1, 2015
لاہور(92نیوز)حکومت کا یوم آزادی 14 اگست بھر پور جوش وخروش سے منانے کا فیصلہ کر لیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانے سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کو برقی قممقوں سے روشن کرنے اور سز ہلالی پرچم سے سجانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  پاکستان 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا تو پاک وہند کے مسلمانوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔اس وقت سے لیکر آج تک یوم پاکستان کو ملی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی حکومت نے قومی یکجتہی اتحاد ویگانگت کے لیے یہ دن بھر پور جوش وجذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دارالحکومت میں تمام سرکاری عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر دن کا آغاز کیا جائے گا۔ توپوں کی سلامی اور پلک کی بقاء کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی،اسلام آباد کنونشن سینٹر میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف مہمان خصوصی ہونگےتقریب میں اعلی سیاسی و عسکری شخصیات شرکت کرینگی۔ سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گئے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم لہرانے کی ہدایات دی گئی ہیں اور اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو شہر بھر کو دلہن کی طرح سجانے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں کو خوبصورت دلفریب اور رنگا رنگ لائٹس سے سجایا جائے گا۔ شہر کی شاہراہوں پر پاکستانی پرچم اور بڑے بڑے بینرز  آویزاں کیے جائیں گے۔