Wednesday, May 8, 2024

حکومت کا یمن باغیوں کے خلاف سعودیہ کی حمایت کافیصلہ

حکومت کا یمن باغیوں کے خلاف سعودیہ کی حمایت کافیصلہ
March 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جسمیں یمن باغیوں کے خلاف پاکستان نے سعودی عرب کی  حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں  مشیر خارجہ سرتاج عزیز،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل سہیل امان، وزیر دفاع خواجہ آصف اور  طارق فاطمی سمیت دیگراعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کے حالات پر غور کیا گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے یمن باغیوں کے خلاف  پاکستانی حمایت پربھی غور کیا گیا ۔ سعودی عرب نے یمن باغیوں کے خلاف پاکستان سے حمایت مانگ رکھی ہے ۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم نواز شریف  کو آج ٹیلی فون بھی کیا اور یمن میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر بات چیت کی ۔ ذرائع نے 92 نیوز کو بتایا کہ یمن باغیوں کے خلاف پاکستان نے سعودی عرب کی  حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل خواجہ آصف اور فوجی قیادت بھی سعودی عرب کا دورہ کرے گی۔