Friday, May 17, 2024

حکومت کا گیس کی فراہمی کیلئے 25.5 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

حکومت کا گیس کی فراہمی کیلئے 25.5 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ
December 6, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) حکومت نے مختلف شعبوں کو گیس کی فراہمی کیلئے 25.5 ارب روپے  کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاق میں معذوروں کے حقوق کے بل کی منظوری اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کر دی گئی۔ اجلاس میں 11 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی گئی ۔ گلگت بلتستان کے اصلاحاتی پیکج اور عبوری صوبہ بنانے پر مزید مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کے پاکستان کی کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے ممالک میں دس درجے بہتری آئی ہے ۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے  ، انہوں نے کہا تجاوزات کیخلاف آپریشن کے لیے شہر یار آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔ صوبائی حکومتوں کو ہدات کی ہے کہ کسان متاثر نہ ہوں۔ وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا روپے کو اصل قدر کی طرف لارہے ہیں۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اختیارات پر حکومت کنٹرول نہیں چاہتی ہے۔ کابینہ اجلاس میں غربت کے خاتمے کے لیے قومی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پروگرام کے لے اٹھارہ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔