Thursday, May 9, 2024

حکومت کا گوادر بندرگاہ کو نومبر تک مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ

حکومت کا گوادر بندرگاہ کو نومبر تک مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ
October 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے گوادر بندرگاہ کو نومبر تک مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بیرون ممالک کارگو کیلئے قواعد و ضوابط کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا گیا۔ گوادر بندرگاہ کو نومبر تک مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔ افغان ٹرانزٹ کارگو کیلئے ویب بیسڈ ون کسٹمز سسٹم میں تبدیلیاں مکمل  کرلی گئیں۔ ویب بیسڈ ون کسٹم نظام کے تحت بندرگاہ میں تیز ترین کلئیرنس ہوگی۔ یو اے ٹی یوزر اکسپیٹنس ٹیسٹ ) (Acceptance testکو نظام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ بندرگاہ پہنچنے سے قبل ہی پاکستان کے تمام کسٹم پوائنس میں کنٹینرز ٹرمینل کا نظام بدل دیا جائےگا۔ افغان چین ٹرانزٹ کارگو کیلئے پورٹ پر نئے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ بیرون ممالک کارگو کیلئے قواعد و ضوابط کا ڈرافٹ بھی تیار ہے۔ ڈرافٹ کا مسودہ حتمی منظوری کیلئے ایف بی آر اور وزارت قانون کو ارسال کر دیا گیا۔ مسودہ کی حتمی منظوری نومبر میں دے دی جائے گی۔ منظوری کے بعد گودار بندرگاہ کو مکمل طور پر فعال کر دیا جائیگا۔