Tuesday, April 23, 2024

حکومت کا گندم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن

حکومت کا گندم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن
February 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے گندم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گندم کی اسمگلنگ میں ملوث 7 کسٹم اہلکاروں کو بر طرف کر دیا گیا۔ برطرف کئے جانے والوں میں 4 کلیکٹرز ، ایڈیشنل کلیکٹرز اور ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں ۔ برطرف کیئے جانے والے کسٹم افسران کی طور خم اور چمن کسٹم اسٹیشنز پر آپریشن نگرانی کی ذمہ داری تھی ۔ حکومت نے مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔