Wednesday, April 24, 2024

حکومت کا گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ

حکومت کا گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ
September 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 8 بنکوں سے بھاری شرح پر قرض لے لیا گیا۔ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی پر حکومت فورا حرکت میں آگئی۔ 8 نجی بنکوں سے 7 فیصد شرح سود پر 50 ارب روپے کا قرضہ لے لیا۔ محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی مرحلہ وار پیر کے روز سے کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 34 ارب روپے وزارت توانائی کو دئیے جائیں گے۔ 16 ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے۔