Saturday, May 11, 2024

حکومت کا کورونا کیخلاف جنگ میں نجی ٹیچنگ اسپتالوں کی مدد لینے کا فیصلہ

حکومت کا کورونا کیخلاف جنگ میں نجی ٹیچنگ اسپتالوں کی مدد لینے کا فیصلہ
June 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے کورونا کے خلاف جنگ میں نجی ٹیچنگ اسپتالوں کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری نے وفاق کے تمام اسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا، نصف کورونا مریضوں کا مفت علاج معالجہ کرنے کی ہدایت  دے دی ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کا سرکاری اسپتالوں پر بوجھ بڑھنے لگا ، حکومت نے نجی ٹیچنگ اسپتالوں کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی ٹیچنگ اسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا جس میں  نصف مریضوں کا مفت علاج معالجہ کرنے کی ہدایت کردی۔

حکومتی مراسلے میں کہا کہ کورونا کے پیش نظر ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے ، وبائی صورتحال کے پیش نظر نجی ٹیچنگ اسپتال اپنا کردار ادا کریں، مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ نجی ٹیچنگ اسپتال پی ایم ڈی سی قواعد پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔نجی ٹیچنگ اسپتال نصف بیڈز، لیبارٹری سروسز، ادویات بلا منافع فراہم کریںجبکہ مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کا ریکارڈ بھی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نجی ٹیچنگ اسپتالوں کا معائنہ کریگی

ریکارڈ چیکنگ کے بعد اگر کوئی اسپتال خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا،نجی ٹیچنگ اسپتالوں کی رجسٹریشن منسوخ، سیل اور جرمانے ہونگے۔