Thursday, March 28, 2024

حکومت کا کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت کا کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ
May 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے کورونا ویکسی نیشن دینے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں، ستر لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی، سال کے آخر تک سات کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال سے اوپر کے لوگوں کو ویکسین مفت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ، "ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ مثبت کیسوں کی شرح چار فیصد تک پہنچ گئی ہے۔"