Saturday, April 27, 2024

حکومت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا فیصلہ

حکومت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا فیصلہ
June 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کے خطرناک حد تک بڑھتے مریض اور اموات کے باعث حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ کے بعد  حکومت  نے  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے ، پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور کی مارکیٹوں کو بند کرایا جائے گا۔

خلاف ورزی کرنے والی دکانیں سیل اور جرمانے بھی ہونگے۔ معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹ کیا کہ ہم سب کو ہر صورت ایس او پیز فالو کرنے ہونگے۔

کورونا کے ایک روز میں ریکارڈ چارہزار 688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مریضوں کی تعداد  85ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹے میں وائرس  82جانیں نگل گیا ہے ۔

ملک بھر میں  مجموعی اموات ایک ہزار 770 ہوگئی، لاہور سروسزاسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ مقصود کورونا سے جاں بحق ہو  گئے ، چلڈرن اور جناح اسپتال میں مزید 29 ڈاکٹرز اور نرسز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔